لاہور ،سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد

جامعہ پنجاب میں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا ،لبرٹی چوک میں شمعیں روشن

جمعہ 22 جنوری 2016 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) لاہور میں سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شہر بھر میں ریلیاں اور تقریبات منعقد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کی جامعہ پنجاب میں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا جبکہ لبرٹی چوک میں شمعیں روشن کیں گئیں۔جامعہ پنجاب میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی امامت میں سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گء۔

نماز جنازہ میں طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مذمتی ریلی بھی نکالی گئی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔ ادھر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن لاہور،جی سی یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی کے طلباء نے لبرٹی چوک، چیئرنگ کراس، اور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ لبرٹی چوک میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں رہنما تحریک انصاف چوہدری سرور نے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے سب کومل کر کام کرنا ہوگا۔ شہداء کے ایصال ثواب کیلئے صدرپیپلزپارٹی لاہورثمینہ خالدگھرکی کی رہائش گاہ پر بھی دعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں