لاہور،وزیراعلیٰ ٹاسک فورس کامیڈیکل سٹورپرچھاپہ

لاکھوں مالیت کی خواب آورگولیاں، نشہ آورانجکشن اورشربت برآمد کرلئے

جمعہ 22 جنوری 2016 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) لاہورمیں وزیراعلیٰ ٹاسک فورس نے بیدیاں روڈ پرواقع الیاس میڈیکل سٹورپرچھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی خواب آورگولیاں، نشہ آورانجکشن اورشربت برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹاسک فورس برائے انسداد جعلی ادویات نے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت لاہور میں الیاس میڈیکل سٹورپرچھاپہ مارا،ٹاسک فورس نے بھاری مقدارمیں نشہ آورگولیاں ،شربت اورانجکشن برآمد کرکے میڈیکل سٹورکو سربمہرکردیا،ٹاسک فورس کیمطابق الیاس میڈیکل اسٹور کا مالک خواب آورگولیاں اورنشہ آورانجکشن ڈاکٹری نسخہ کے بغیرفروخت کررہا تھا۔

اس موقع پرپارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کومیڈیکل اسٹورکوجعلی اورنشہ آورادویات کی غیرقانونی فروخت کی اجازت نہیں دیں گے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں