عالم اسلام کی مشکلات کی وجہ رسول اکر م کی تعلیمات کے مطابق سیاسی نظام کا فقدان ہے‘ علامہ نیاز نقوی
مسلمانوں میں فرقوں کی تقسیم اسلامی نہیں، استکباری ہے‘ نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب
جمعہ 22 جنوری 2016 21:39
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء )وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے عالم اسلام کی موجودہ مشکلات کا سبب رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم کی تعلیمات کے مطابق اسلامی ممالک میں سیاسی اور انتظامی نظام کے فقدان کو قراردیتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے مسلمانوں پر غلط حکومتوں کے تسلط کی وجہ سے امت مسلمہ زبوں حالی کا شکار رہی ۔
علی مسجد جامعہ المنتظر میں خطبہ جمعہ میں علامہ نیازنقوی نے کہا کہ اسلامی تاریخ کے اس المیہ کی ذمہ داری دیندار طبقہ پر بھی عائد ہوتی ہے جو سیاسی مسائل سے لاتعلق ہو گئے،اگر ہر دور میں انبیاء کے حقیقی پیروکار اپنی اجتماعی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے سیاست اور حکومت کے امور میں کردار ادا کرتے تو حالات اس حد تک خراب نہ ہوتے۔(جاری ہے)
جہاں اب مطلق العنانیت نے پہنچا دیے ہیں، بدکرداراور نااہل حکمران مسلم ممالک پر مسلط ہیں،یہاں جاری دہشت گردی کی کڑیاں بھی انہیں حکمرانوں سے ملتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مسلمانوں میں فرقوں کی تقسیم اسلامی نہیں، استکباری ہے، قرآن مجیدمیں کسی بھی فرقہ سنی شیعہ، اہل حدیث اور دیوبندی کابطور فرقہ ذکر نہیں۔انہوں نے کہا کہ ان فرقوں کو مزید تقسیم کرنے اور اسلام کو کمزور کرنے کے منصوبے پر عمل جاری ہے، جسے ناکام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ چارسدہ میں سفاکانہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے علامہ سید نیاز حسین نقوی نے اسے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کا تسلسل قرار دیا ۔انہوں نے کہا دہشت گردقوم کے ہر طبقہ کے دشمن ہیں ان کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے تاحال موجود چیلنج سے نمٹنے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکومت اور فوج سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کی مثالی حمایت سے فائدہ اٹھایا جائے اور ایکشن پلان پر کسی رو رعایت کے بغیر عملدرامد کو یقینی بنایا جائے،دہشت گردوں کے سرپرستوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے۔ ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے اسے تمام مسلمانوں کی کامیابی قرار دیا ۔ ا نہوں نے کہا کہ جوہری معاملات پر ایرانی مؤقف کا درست تسلیم کیا جانا بہت اہم کامیابی ہے کیونکہ پابندیوں سے تمام مسلمان متاثر ہو رہے تھے۔ان کاکہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے مسائل کو اجتماعات اور بالخصوص خطبہ جمعہ میں بیان کرنا ضروری قراردیتے ہوئے امام جعفر صادق علیہ السلام کی مشہور حدیث کی وضاحت کی کہ حالات حاضرہ سے آگاہ مسلمان کبھی دھوکہ نہیں کھاتا اور اپنی ذمہ داری کا صحیح ادراک کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کسی مسلمان کا یہ عذر قبو ل نہیں کیا جا سکتاکہ کسی دوسرے شہر یا ملک کے مسلمانوں کے مسائل سے اس کا کیا تعلق ہے؟لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو