پیپلزپارٹی پنجاب کے عہدیدار اور صوبائی ارکان پارٹی کے نا دہندہ نکلے

31جنوری تک فیس جمع نہ کرانے کی صورت میں رکنیت معطل کر دی جائے گی‘ حتمی نوٹس جاری

جمعہ 22 جنوری 2016 22:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے عہدیدار اور صوبائی ارکان پارٹی کے نا دہندہ نکلے،31جنوری تک فیس جمع نہ کرانے کی صورت میں رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے عہدیداروں اور صوبائی کونسل کے 35ارکان نے دو سال سے فیس جمع نہ کرائی ۔

(جاری ہے)

نا ہندہ ارکان میں وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ بھی شامل ہیں۔

عہدیداروں کو سالانہ تیس ہزار اور صوبائی کونسل کے ارکان کو پچیس ہزار فیس دینا ہوتی ہے لیکن پارٹی کے صوبائی خزانچی اورنگزیب برکی کی طرف سے عہدیداروں اور ارکان نے بار بار کے نوٹس کے باوجود فیس جمع نہیں کرائی۔ اورنگزیب برکی طرف سے آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کرانے پر ممبر شپ ا ز خود معطل ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں