پنجاب فوڈاتھارٹی کامرچوں میں برادے ملانیوالی فیکٹری پرچھاپہ

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے مسالوں میں ملاوٹ کرکے نوٹ کمانے کا ایک اور دھندا بند کرادیا،مرچوں میں لکڑی کا برادہ ملا کر بیچنے والے فیکٹری مالک سمیت 7 افراد حراست میں لے لیے گئے۔

(جاری ہے)

پنجاب کی سرکاری افسر عوام کی صحت کے لیے جاگ رہی ہے،اس بار شامت لاہور کے علاقے مصری شاہ میں مضر صحت مسالاجات بنانے والوں کی آئی۔ دھڑلے سے ملاوٹ کرنے والوں کی عائشہ ممتاز کو دیکھ کر گگھی بندھ گئی،جس نے بھی مرچوں میں لکڑی کا برادہ ملانے والوں کی خوب خبر لی لیکن عوام کو ملاوٹ زدہ مسالے کھلانے والوں سے خود ایک چٹکی بھی نہ نگلی گئی ،کارروائی میں فیکٹری مالک سمیت 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں