آم کے پودوں سے ہر سال اچھی فصل لینے کیلئے کھادوں کے متوازن اور متناسب استعمال کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ‘ محکمہ زراعت پنجاب
غبان صغیرہ اور کیمیائی کھادوں کے استعمال سے پہلے باغات کی مٹی اور پتوں کا کیمیائی تجزیہ کرائیں ، ترجمان
ہفتہ 23 جنوری 2016 14:05
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ آم کے پودوں سے ہر سال اچھی فصل لینے کیلئے کھادوں کے متوازن اور متناسب استعمال کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، آم کے پودوں کی کھاد کی ضروریا ت دوسرے پھلدار پودوں کے مقابلہ میں کم ہیں،پودوں کو کافی مقدار میں دیسی کھاد اور نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاشیم کی ضرورت ہوتی ہے اگر یہ کھادیں بروقت صحیح مقدار میں مہیا نہ کی جائیں تو ایک سال پھل آتا ہے اور دوسرے سال پھل بہت کم یا بالکل نہیں آتا۔
ترجمان کے مطابق باغبان عناصر صغیرہ اور کیمیائی کھادوں کے استعمال سے پہلے باغات کی مٹی اور پتوں کا کیمیائی تجزیہ کرائیں۔ عناصر صغیرہ اور کیمیائی کھادوں کی سفارش کردہ مقدار استعمال کریں۔(جاری ہے)
عناصر صغیرہ کا استعمال براہ راست مٹی میں ڈال کر یا پودوں پر سپرے کی صورت میں کیا جا سکتاہے۔ عناصر صغیرہ اور کھادیں ڈالنے سے پودوں کے گھیرے میں پہلے ہلکی گوڈی کریں تاکہ پودے کی جڑیں زخمی نہ ہوں اور اس کے بعد کھاد کو پودوں کے پھیلاؤ تک بکھیر کر پانی لگا دیں۔
عناصرصغیرہ اور کیمیائی کھادیں ڈالتے وقت سفارش کردہ فاسفورس اور پوٹاش کی پوری مقدار اور نائٹروجنی کھاد کی پہلی قسط پھول آنے سے پہلے ڈالیں۔ تازہ گوبر کی کھاد کے استعمال سے پودوں کی جڑوں اور تنے پر دیمک کے حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہٰذا گوبر کی کھاد ہرگز نہ ڈالی جائے ۔کلراٹھی زمینوں میں یوریا کھاد کی بجائے امونیم سلفیٹ ڈالیں۔ کھاد اورپانی براہ راست تنے کو نہیں لگنا چاہیے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
علی امین گنڈا پور وفاق پر حملہ ،قابض ہونے کی جو بات کر رہے ہیںوہ انکی جماعت کی تاریخ ہے ‘ ملک احمد خان ..
بلال کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث پلاسٹک فیکٹری پکڑی گئی،ترجمان
انسداد دہشت گردی عدالت نے مختلف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک توسیع کر دی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا