پنجاب پولیس نے گرفتارمشتبہ افراد کی داعش میں شمولیت سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو جمع کر ادی

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) پنجاب پولیس نے گرفتارمشتبہ افراد کی داعش میں شمولیت سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 50سے زائد گرفتارافراد محض داعش میں شمولیت کے لئے شام جانا چاہتے تھے جبکہ حراست میں لئے گئے افراد کے شام میں داعش کے رہنما خالد عرف معاویہ سے رابطے تھے ۔اس موقع پر وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ تفتیش سے ثابت ہوا ہے کہ پنجاب میں داعش کی کوئی ذیلی تنظیم نہیں ہے ، مزید کچھ افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں