رائیونڈ روڈ پر فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ‘ دوسرا شدید زخمی

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) صوبائی درالحکومت میں رائیونڈ روڈ پر فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روڈ پر کام کے دوران پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے بوائلر پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

تیز پریشر کے ساتھ ٹوٹنے سے بوائلر کے ٹکڑے دور تک گئے اور کام کرتے ہوئے 2 مزدوروں کو لگے جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں عابد نامی ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا مزدور شدید زخمی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں