لاہور میں سوائن فلو کے مزید 3 نئے کیسز‘ صوبے میں کل مریضوں کی تعداد 56 تک جا پہنچی

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) لاہور میں سوائن فلو کے مزید تین نئے کیسز سامنے آ گئے جبکہ صوبے میں کل مریضوں کی تعداد 56 تک جا پہنچی ۔ لاہور میں سوائن فلو کا حملہ بدستور جاری ۔

(جاری ہے)

تین نئے کیسز سامنے آ گئے جبکہ تینوں مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق صوبے میں سوائن فلو سے ہلاک ہونے والوں کے تعداد 18 ہے جبکہ صوبے میں کل مریضوں کی تعداد 56 تک جا پہنچی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق حکومت نے فلو سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کر لیئے ہیں اور ادویات بھی وافر مقدار میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں