قومی ایئر لائن نے پروویڈنٹ فنڈز پر ہاتھ صاف کردیے

ملازمین کا پرویڈنٹ فنڈ استعمال کرنا شق نمبر 27اور29 کے تحت قانوناً جرم ہے، اسی ای سی پی

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)قومی ایئر لائن انتظامیہ نے ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈز پر ہاتھ صاف کردیے۔ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے چیف فنانشل آفیسر نے ملازمین کے پرویڈنٹ فنڈ سے بیس ارب روپے سے زائد کی رقم کو خرچ کردیا۔

(جاری ہے)

پرویوڈنٹ فنڈز کی مد میں ملازمین کو انکی اپنی جمع پونجی ادا نہیں کی جارہی۔ جس پر سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پی آئی اے انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔ اسی ای سی پی ذرائع کا کہنا ہے پی آئی اے انتظامیہ کا پرویوڈنٹ فنڈزاستعمال غیر قانونی ہے، کیونکہ ملازمین کا پرویڈنٹ فنڈ استعمال کرنا شق نمبر 27اور29 کے تحت قانوناً جرم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں