احمدیار، پولیس نے منشیات فروشوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کر کے چرس، ناجائزاسلحہ برآمد کرلیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 17:04

احمدیار( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) پولیس کے چھاپے منشیات فروشوں سمیت 5 افراد گرفتار چرس اور ناجائزاسلحہ برآمد کرلیا گیا تفصیل کے مطابق پولیس نے جمن شاہ میں منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ مارکر ساجدفرید اور عثمان سکنہ بیلی دلاور کو گرفتار کرکے680 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ قبولہ چوک سے فتح محمد،نواحی گاؤں89/EB سے محمد سروراورمہرآباد سے امجدکو گرفتار کرکے تین عدد ناجائز پسٹل30 بور برآمد کرلیے پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں