تلور کے شکارپر پابندی اٹھانے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ سے اختلاف کرتے ہیں‘محمد جمیل ملک

ہفتہ 23 جنوری 2016 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ تلور کے شکارپر پابندی اٹھانے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ سے اختلاف کرتے ہیں، فیصلہ سے غیر ملکی شہزادوں اورپاکستان کی خاص کلاس کو فائدہ پہنچے گامگر پرندے کی نسل مزیدنایاب ہوتی جائیگی،آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا تلور کے شکار پر پابندی ہٹانے کا عدالت عظمیٰ کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی جانب سے صوبہ کے مخصوص اضلاع میں تلور کے شکار پرپابندی ہٹانے کا فیصلہ بھی غلط اور یکطرفہ تھاجبکہ اب سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی حیرا ن کن ہے جس میں عام طبقہ کی بہتری کا کوئی پہلو نہیں تاہم مخصوص لوگوں کونوازنے میں مدد ضرور ملے گی،انہوں نے کہابھارت میں تلور کے شکار پر بدستور پابندی عائد ہے مگر ہمارے شکاری حکمران اور سیاستدان پابندی اٹھوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں