لاہور ‘مرکز تحفظ ختم نبوت میں اختر وحید اورمولانا اصغر وحید کی ہمشیرہ کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی

ہفتہ 23 جنوری 2016 17:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکز تحفظ ختم نبوت ، مرکزی جامع مسجد ختم نبوت جی تھری بلاک جوہر ٹاؤن میں ممتاز صحافی شیخ اختر وحید اور مجاہد ختم نبوت مولانا اصغر وحید کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کے بعد مرحومہ و مغفورہ کے درجات کی بلندی اور بخشش کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔

(جاری ہے)

نیزعلامہ محمد ممتاز اعوان،پیر ولی اﷲ شاہ بخاری،مولانا الطاف الرحمن، شیخ محمد نعیم بادشاہ، مولانا حسین احمد اعوان، حافظ شعیب الرحمن ،حاجی محمد ناصر،مفتی عاشق حسین،قاری محمد حنیف حقانی نے اپنے بیان میں مولانا اصغر وحید اور شیخ اختر وحید سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صفر جمیل و اجر عظیم عطاء کرے۔آمین یا رب العالمین

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں