پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دو ممالک کے مابین معاہدہ ، چین کی اجازت کے بغیر اسے منظر عام پر نہیں لایا جا سکتا ‘ احسن اقبال

توانائی میں خود کفیل ہوتے تک انڈسٹریل زونز نہیں بن سکتے ،ابھی تک پاکستان اور چین کے درمیان انڈسٹریل زونز کے قیام کیلئے کوئی ورکنگ گروپ ہی قائم نہیں ہوا ‘ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی کا پائنا اور یو ایم ٹی کے زیر اہتمام ’’ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کی مختلف جہتیں ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب