پنجاب فوڈ اتھارٹی جعلی مصالحے تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ ،سربمہر کر دیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 18:20

پنجاب فوڈ اتھارٹی جعلی مصالحے تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ ،سربمہر کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مصری شاہ میں مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، چوکر، ونڈ ا اور مضر صحت رنگ ملا کر کھانے میں استعمال ہونے والے مصالحے تیار کرنے والی فیکٹری کو سربمہر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت لاہور فیض باغ چاہ میراں روڈ پر واقع حاجی فقیر چکی نامی فیکٹری پر ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی سربراہی میں کارروائی گئی، فیکٹری میں مضر صحت مصالحہ جات تیار کیے جاتے تھے جن میں چوکر اور جانوروں کی خوراک اور غیر معیاری رنگ اور تیل کا استعمال کیا جا رہا تھا، کارروائی کے دوران موقع پر موجود مالک ملک محمد امین سمیت سات افراد کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، فیکٹری کے اندر سے مصالحہ جات کی بھاری تعداد میں بوریاں برآمد کی گئیں جنہیں اکبری منڈی اور دیگر مارکیٹوں میں سپلائی کیا جانا تھا، ملزمان کا کہنا تھا کہ مال اکبری منڈی سے شہر کی تمام مارکیٹوں میں سپلائی کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فوڈ ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کا کہنا تھا کہ فیکٹری سے برآمد کیے گئے مصالحہ جات انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں۔ علاقہ مکینوں کی درخواست پر قریبی فیکٹری میں بھی کارروائی کی گئی جسے مضر صحت مصالحہ تیار کیے جا نے پرسیل کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں