حکمرانوں کی ناکام پا لیساں عوام اور ملک کیلئے ” سوائن فلو“سے زیادہ خطر ناک ہیں‘چوہدری محمدسرور

(ن) لیگ کو تسلیم کر لینا چاہیے وہ قوم کو بحرانوں سے نجات دلانے کے اہل نہیں بلکہ انکی ناکام پالیسوں کی وجہ سے ملک کا بیٹرہ غر ق ہو رہا ہے‘کنونشن سے خطاب

ہفتہ 23 جنوری 2016 18:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء ) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناکام پا لیساں عوام اور ملک کیلئے ” سوائن فلو“سے زیادہ خطر ناک ہیں ‘6ماہ میں لوڈشیڈ نگ ختم کر نیکا وعدہ پورا نہ کر نیوالوں کانیا نام ”جھوٹے حکمرا ن “ہے‘بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ انڈسڑی کو ”نذر آتش “کر نے کے متراد ف ہے ‘(ن) لیگ کو تسلیم کر لینا چاہیے وہ قوم کو بحرانوں سے نجات دلانے کے اہل نہیں بلکہ انکی ناکام پالیسوں کی وجہ سے ملک کا بیٹرہ غر ق ہو رہا ہے ‘حکمرانوں کا ایجنڈہ عوامی فلاح وبہبود نہیں ”اپنی “ترقی اور خوشخالی ہے ‘تحر یک انصاف کی ممبر شپ سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی ۔

(جاری ہے)

وہ پارٹی کارکنوں کے ایک کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے راہنما رانا آصف توصیف اور ڈاکٹر اسد معظم سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی قیادت نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم کو چھ ماہ میں لوڈشیڈ نگ ختم نہ کر نے پر اپنا نام بدلنے کا وعدہ کیا مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود حکمران قوم کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کے عذاب سے نجات دلانے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کے پاس کر پشن اور لوٹ مار کے سواکوئی تجر بہ نہیں جسکی وجہ سے ملک ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی مشکلات کا شکار ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں بیت المال کمیٹیاں ایک سال بعد بھی تشکیل نہ دیئے جانے سے صوبہ کے 40ہزار سے زائد مستحقین خاندان مالی امداد سے محروم ہیں جس کے باعث ان کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے مگر بے حس حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور ضلعی کمیٹیاں نہ ہونے کے باعث مستحقین کو بیت المال کے پاس موجود نصف فنڈز تقسیم ہی نہ ہو سکے اس لیے ہم کہتے ہیں کہ حکمرانوں کا ایجنڈہ عوامی فلاح وبہبود نہیں ”اپنی “ترقی اور خوشخالی ہے۔ ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں