پاکستانی ٹینس کھلاڑی مریم مرزا ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پرعزم

ومبلڈن کوالیفائنگ راوٴنڈ کی تیاریوں میں مصروف ہوگئیں ،پاکستان میں فیڈریشن سپورٹ کرے تو ٹینس میں کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، مریم

ہفتہ 23 جنوری 2016 18:41

پاکستانی ٹینس کھلاڑی مریم مرزا ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پرعزم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) پاکستانی ٹینس کھلاڑی مریم مرزا نے ملک کا نام روشن کرنے کا عزم ظاہر کردیاہے۔ مریم مرزا ان دنوں ومبلڈن کوالیفائنگ راوٴنڈ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ مریم نے بڑے مقابلے کی بڑی تیاری شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

وہ آج کل باغ جناح ٹینس کورٹس پر پریکٹس میں مصروف ہیں۔مریم نے کہا ہے کہ وہ بھرپور محنت کر رہی ہیں۔ اگرقسمت نے ساتھ دیا تو فتح ضرور ملے گی۔مریم کہتی ہیں کہ پاکستان میں فیڈریشن سپورٹ کرے تو ٹینس میں کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ مریم کے کوچ محمد عثمان بھی ان کی خامیاں دور کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں اور انھیں مریم سے بہترنتائج کی توقع ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں