گزشتہ سال ، 42 لاکھ 53ہزار سے زائد افراد نے لاہور چڑیا گھر کی سیر کی ، سالانہ آمدنی 9 کروڑ 90 لاکھ اور اخراجات 9 کروڑ 43 لاکھ روپے رہے، 337 جانوروں و پرندوں کی پیدائش ہوئی ،بچوں کی تفریح اورجانوروں کی سپانسر شپ کیلئے خصوصی اقدامات ،طلباء کو انٹرن شپ کی سہولت کی فراہمی، مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا، ترجمان
ہفتہ 23 جنوری 2016 18:48
لاہور۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) لاہور چڑیا گھر نے سال 2015ء اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق گزشتہ سال 42 لاکھ 53ہزار سے زائد افراد نے چڑیا گھر کی سیر کی ۔ چڑیا گھر کی سالانہ آمدنی 9 کروڑ 90 لاکھ 2 ہزار 296 روپے جبکہ اخراجات 9 کروڑ 43 لاکھ 17 ہزار 862 روپے رہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سال 2015ء میں 32 جانوروں اور 305 پرندوں کی پیدائش ہوئی جبکہ 37 جانوروں اور 126 پرندوں کی اموات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ 337 پیدا ہونیوالے جانوروں میں لائن کب‘ آلیو بیون‘ زبیرا فول‘ اینگو لیٹس‘ ہاک ڈیر‘ سپاٹڈ ڈیر‘ فیلو ڈیر‘ سافلون‘ پی فول‘ فیزرینٹس اور ڈکس شامل ہیں جبکہ کٹہری وولف‘ سپاٹڈ جیکال‘ سپاٹڈ پاؤنڈ‘ ٹرٹل ایس‘ تالام‘ کیویٹ کیٹ جانوروں کی آبادکاری کی گئی ہے۔(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا کہ سال 2015ء میں جانوروں کا اضافہ اور تبادلہ بھی کیا گیا اور ٹائیگر کا جوڑا بنانے کیلئے بہاولپور چڑیا گھر سے براؤن بنگال ٹائیگرز کو لایا گیا۔
اسی طرح لاما مادہ کا جوڑا بنانے کیلئے بہاولپور چڑیا گھر سے لاما نر کو لایا گیا ۔ چیتوں کا جوڑا مکمل کرنے کیلئے 2 مادہ چیتوں، براؤن ریچھ کا جوڑا اور 3سپاٹڈ ہرن کا اضافہ کیا گیا۔اسی طرح بچوں کی تفریح کیلئے پونی رائیڈنگ اور مکینیکل سیٹ بھی لگایا گیاہے جبکہ جانوروں کی سپانسر شپ کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے۔اسی طرح پنجاب یونیورسٹی نے لائن اورلیپرڈ کب جبکہ لرننگ الائنس سکول اور معروف اداکارہ بابرہ شریف نے لائن کب کواڈاپ کر رکھا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 2015ء میں آگاہی پروگرام کے حوالے سے مختلف سکولوں‘ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ایک لاکھ 14 ہزار 580 طلباء نے لاہور چڑیا گھر کا دورہ کیا،، طلبہ کو تحقیقی منصوبے مکمل کرنے اورانٹرن شپ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ اسی طرح لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تعاون سے چڑیا گھر کی صفائی ستھرائی بھی کی گئی۔ مختلف سکولوں اور کالجوں نے جانوروں کے دنوں کے حوالے سے تقریبات بھی منعقد کیں۔ چڑیا گھر میں 23 مارچ کو یوم پاکستان ،13 اپریل کو جنگلی حیات کے نمونوں کی نمائش ،22 اپریل کو ایل ڈبلیو ایم سی کے تعاون سے ارتھ ڈے ، 23 مئی کو ورلڈ ٹرٹل ڈے ، 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن‘ 12 اگست کو ہاتھیوں کا عالمی دن‘ 14 اگست کو یوم آزادی‘ 16 نومبر کو ورلڈ فالکن ڈے‘ اور 14 دسمبر کوبندروں کا عالمی دن منایا گیا۔ اسی طرح پولیو سے آگاہی مہم‘ پلاسٹک بیگز کے خلاف مہم‘ اینٹی ڈینگی مہم کا بھی اہتمام کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ سال چڑیا گھر میں سٹاف کو فرسٹ ایڈ مینجمنٹ کی تربیت کے علاوہ سانپ کو پکڑنے کے حوالے سے ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ مستقبل میں چڑیا گھر کے جانوروں میں اضافہ اور ان کے جوڑے بنانے کے حوالے سے نمائش‘ سونیئر شاپ کی ترقی‘ چڑیا گھر ہسپتال اور سٹاف کیلئے کالونی کا قیام منصوبہ جات میں شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا دورہ، لاہور رنگ روڈ کی سدرن لوپ کا بھی ..
لاہور ، شالیمار باغ میں دو روزہ ثقافتی کھیلوں کے پروگرام کا انعقاد
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ..
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء
لاہور پولیس کے زیرِانتظام کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کومسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں
گندم کی خریداری ، جماعت اسلامی کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ
سیاسی جماعتیں، ادارے آئین کی تابعداری کیلئے تیار ہیں تو گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز ہوسکتا ہی: حافظ نعیم ..
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز ،ہاکی فائنل میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اور سپیرئیر یونیورسٹی مدمقابل ..
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
روٹیشن کی وجہ سے ٹیم کا کمبی نیشن بن گیا ہے،ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے‘پاکستان کرکٹ ٹیم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف