چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کے خلاف طلباء تنظیموں کی ریلی ،ہزاروں طلباء کی بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء)انجمن طلباء اسلام ،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ،مسلم سٹوڈنٹس فیڈ ریشن ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام باچا خان یونیورسٹی پر حملوں کے خلاف ،اساتذہ اور طالب علموں کی شہادت کے خلاف چیئرکراسنگ تا پریس کلب زبردست ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں ہزاروں طلباء نے شرکت کی اوربازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں ۔

ریلی کی قیادت اے ٹی آئی کے ضلع ناظم عامر اسماعیل ،طیب شیخ ،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکریڑی جنرل رانا تجمل حسین ۔مسلم سٹوڈنٹس فیڈ ریشن کے مرکزی صدر محمد سہیل چیمہ ۔

(جاری ہے)

شفیق گجر۔امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر علی مہدی شبیرحسین نے کی اور مصطفائی تحریک کے صدر حافظ مسعود سیالوی نے کی ۔مقررین نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے کہا کہ چارسدہ میں دہشت گردوں نے علم کے متلاشیوں پر حملے کیا ۔

قلم کی طاقت سے امن قائم کریں گے ۔چارسدہ میں ظلم کی ہولی کھیلنے میں بھارت ملوث ہے ۔آپریشن ضرب عضب کو نتیجہ خیز بنانا ضروری ہے۔دہشتگردی میں اندرونی و بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔ پاکستان میں بیرونی ملکی مداخلت ختم کئے بغیر دہشتگردی ختم نہیں ہو سکتی۔احتجاجی ریلی سے عاصم بشیر انقلابی ۔فرید مصطفائی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں