ناجائز تجاوزارت کے خاتمہ کیلئے”گرینڈ آپریشن“ یونین کونسل چیئرمیز سے تجاویز طلب

تمام بازاروں سے بلا تفریق اقدامات کئے جائیں گے،نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے مشاورت کیلئے 15 دن کا ٹائم مانگ لیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) پنجاب بھر میں ناجائز تجاوزارت کے خاتمہ کیلئے”گرینڈ آپریشن“ کیلئے یونین کونسل کے چیئرمیز سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے تمام شہروں کے بازاروں اور بڑی شاہراوٴں سے ملحقہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے سروے از سر نو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے تجاویز طلب کی گئی ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام بازاروں سے بلا تفریق اقدامات کئے جائیں گے تاہم نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ 15 دن کا ٹائم مانگ لیا ہے۔ نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ سے کہا ہے کہ بازاروں کے منتخب صدور اور جنرل سیکرٹریز سے مشاورت کیلئے وقت درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں