یونین کونسلز میں صفائی کیلئے ”ٹریکٹر ٹرالیاں“ لینے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال

میونسپل کارپوریشنز کوفنڈز کی کمی کا سامنا ہے، نو منتخب امیدواروں کیلئے سیوریج کے نظام کو بہتر کرنا اولین ترجیح بن گیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے علاقہ میں صفائی مہم کو بہتر بنانے کیلئے ضلعی سطح پر ایک سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی ہے جس میں یونین کونسلز میں صفائی کیلئے ”ٹریکٹر ٹرالیاں“ لینے کیلئے ڈیمانڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ارسال کی گئی سمری کے مطابق نو منتخب امیدواروں کیلئے سیوریج کے نظام کو بہتر کرنا اولین ترجیح ہے۔نو منتخب نمائندوں کے مطابق ڈینگی و دیگر بیماریوں کے سد باب کیلئے صفائی کی اہمیت کومزید اجاگر کرنے کیلئے یونین کونسل کی حدود میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے ”ٹریکٹر ٹرالیوں“ کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں