حکمرانوں نے ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے: سراج الحق
ذیشان حیدر ہفتہ 23 جنوری 2016 20:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 23 جنوری۔2015ء ) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکمرانوں نے ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ بیرون ملک پڑا 375 ارب ڈالرز سے زیادہ قومی سرمایہ ملک میں لانے کی بجائے غریبوں پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں ۔ کارکن مارچ میں حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی تیاری کریں ۔ ملک کو مسلح دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ معاشی اور سیاسی دہشتگردوں سے بھی آزاد کراناہے ۔
حکمرانوں نے رویہ تبدیل نہ کیا تو جھونپڑیوں میں رہنے والے محلات کا محاصرہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ ایک سال گزرنے کے باوجود قومی ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا گیا اور ایکشن پلان کو بھی سیاسی مقاصد اور پسند و ناپسند کی بنیاد بنادیا گیاہے ۔(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہو ں نے جماعت اسلامی پنجاب کے ضلعی ، زونل اور یونین کونسل کی سطح کے ذمہ داران کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ورکشاپ سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، صوبائی امیر میاں مقصود احمد ، سیکرٹری جنرل حافظ بلال قدرت بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ سراج الحق نے کہاکہ حکومت نے قومی قیادت کے سامنے پیش کیے گئے ایکشن پلان کی کسی ایک شق پر بھی کماحقہ عمل نھیں کیا ، بلوچستان اور فاٹا میں اصلاحات ، غربت و جہالت کے خاتمہ ، کریمنل جسٹس اور مدارس کی رجسٹریشن سمیت 20 سے زائد نکات میں سے کسی پر بھی اطمینان بخش کاروائی نہیں کی گئی ۔ پولیس کو مدارس پر چھاپے مارنے اور علما کو گرفتار کر کے بے عزت کرنے پر لگا دیا گیااور استعمار کے اشارے پر ہر مسلمان کو دہشتگرد ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ عوام اور حکمرانوں کی سوچ میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ عوام کرپشن کا خاتمہ اور اجتماعی عدل کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کے بہانے ڈھونڈتے رہتے ہیں ۔ ایمنسٹی بل صرف اقتدار میں بیٹھے ہوئے جاگیرداروں ، سرمایہ داروں او ر وڈیروں کی کرپشن کو تحفظ دینے کے لیے بنایا گیاہے اور اربوں لوٹنے والوں کو چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ چند لاکھ دے کر تمام گناہوں سے پا ک و پوتر ہو جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے اقتدار پر 68سال سے اشرافیہ کے چند خاندانوں کا قبضہ ہے جنہوں نے سیاسی پارٹیوں کو ذاتی پراپرٹیاں بنارکھاہے یہ لوگ اربوں اور کروڑوں خرچ کر کے سیٹیں خریدتے ہیں اور اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہو جاتے ہیں ۔ یہ الیکشن نہیں تجارت ہے ۔ اگر الیکشن کمیشن نے اس تجارت کی حوصلہ شکنی نہ کی اور اسے تحفظ دیا تو عوام الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ اسینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اسلام عالمی امن کا سب سے بڑا علمبردار ہے ۔اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہیں اور الٹا مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے رہی ہیں جبکہ ہمارے حکمران مغربی آقاؤں کے اشاروں پر ناچنے پر مجبور ہیں اور اپنے لوگوں کا دفاع کرنے کی بجائے دشمن کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں ۔ حکومت جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کرتی اور ان کے استحصال کے طریقے ڈھونڈتی ہے جبکہ غریب کو عدالتوں سے بھی انصاف نہیں ملتا ۔ ملک کا عدالتی نظام امیروں اور وی آئی پیز کو تحفظ دیتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام قومی اداروں پر امیروں کا قبضہ ہے ۔ قوم کا سرمایہ ایوانوں میں بیٹھے ہوئے وڈیروں اور جاگیرداروں پر خرچ ہورہاہے ، جبکہ غریب کو تعلیم ، صحت ، چھت اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات بھی میسر نہیں ۔ جب تک یہ لوگ اقتدار پر قابض رہیں گے ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کو ظلم و جبر کے اس نظام سے نجات دلانے کے لیے بہت بڑی قومی تحریک کی ضرورت ہے ۔ کارکن ایک بڑی جدوجہد کے لیے تیار ہو جائیں ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو