لاہور،دھند سے مختلف علاقوں میں حادثات،ایک جاں بحق،16زخمی

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) ہفتے کے روز دھند کی شدت کے باعث مختلف علاقوں میں ہونے والے حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 16افراد شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سمندری میں فیصل آباد روڈ پر شدید دھند میں تیز رفتار بس نے نوجوان کچل ڈالا۔ جاں بحق ہونے والا امجد خاندان کا واحد کفیل تھا اور انڈے فروخت کرکے اپنے گھروالوں کے لیے روزی کماتا تھا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کھوٹہ روڈ پر 3مسافر ویگنیں دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 16افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کروا دیا گیا۔ موٹروے اتھارٹی نے دھند کی شدت کے باعث موٹروے کو بند کردیاجبکہ جی ٹی روڈ پر ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس جلا کر رکھیں اور رفتار کو بھی اتنہائی کم رکھیں۔ دھند کی شدت کے باعث ہونے والے حادثات میں اکثر گاڑیوں کی رفتار معمول سے زائد ہونے کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں