نکاح پر نکاح کیس،اداکارہ میرا کا شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان اور کیپٹن نوید کے وارنٹ جاری
رواں سال شادی کرلوں گی موسم اچھا ہے ، میری اپنی پہچان ہے کسی کو کاپی نہیں کرتی،میرا کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 23 جنوری 2016 21:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) اداکارہ میراکیخلاف نکاح پر نکاح کیس کی سماعت کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی۔فاضل عدالت نے اداکارہ میرا کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان اور کیپٹن نوید کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔سر پر ٹوپی ، آنکھوں پر چشمہ لگائے خوب سج دھج کر عدالت آنے والی اداکارہ میرا نے مذکورہ کیس خارج کرنے کیلئے بھی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے، کینٹ کچہری میں کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ میرا نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عتیق الرحمان نے سستی شہرت کیلئے مجھے بدنام کیا۔
اداکارہ کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ان کی موکلہ کے خلاف بے بنیاد ثبوتوں کی بنیاد پر دعویٰ دائر کیا گیااورعتیق الرحمان نے جھوٹا مقدمہ بنایا مدعی کے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہورہے لہٰذا مقدمہ خارج کیا جائے۔(جاری ہے)
کینٹ کچہری میں نکاح پر نکاح کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرانے کہا کہ رواں سال شادی کرلوں گی موسم اچھا ہے ، سردی ہورہی ہے ،مجھے سردیوں کا موسم اچھا لگتا ہے اور میں نے سردی کیلئے امریکہ سے کوٹ لیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ وہ ایان علی کو کاپی نہیں کرتی ہیں، میری اپنی پہچان ہے کسی کو کاپی نہیں کرتی بلکہ سب مجھے کاپی کرتے ہیں۔لوگوں کو لگتا ہے لیکن مجھے اپنی عمر ڈھلتی نظر نہیں آرہی ،مجھے تو فلمیں بھی مل رہی ہیں اور ڈرامے بھی ، اس وقت بھی تین پروجیکٹس پر کام کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے بزرگ ہیں اور ان کی قدر کرتی ہوں ، وہ قومی ہیرو ہیں ان کا اور میرا مذاق نہ بنایا جائے۔ لالی ووڈ اداکارہ میرا نے ایک بار پھر شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی سال شادی کر لیں گی۔لاہور میں نکاح پر نکاح کے الزام میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں میری اپنی پہچان ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی خفیہ شادی نہیں کی، جب بھی شادی کروں گی تو سب کو بتا کر کروں گی۔سج دھج کر عدالت میں پیش ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میرا کا کہنا تھا کہ سردی بننے سنورنے کا موسم ہوتا ہے اس لئے اس قسم کا لباس پہناہےلاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈائریکٹر صوفیہ شکیل کی ملاقات
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
سپیکر پنجاب اسمبلی سے مالٹا کے کرکٹ کلب سویکی یونائیٹڈ کے 18 رکنی وفدکی ملاقات
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
نوجوان چینج ایجنٹ، ملکر تبدیلی لائیں گے‘رانا سکندر حیات
پنجاب میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین، اقلیتوں کی مخصوص نشستیں معطل
سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ ،وزیراعلی مریم نواز نے ڈی پی ایس ماڈل ٹائون میں پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ..
’’200 کلینک آن ویل ، 100رورل ایمبولینس ، ہر ہسپتال میں ڈاکٹر‘‘،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تین میگا ہیلتھ ..
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی، 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دیئے جائیں ..
وزیراعلیٰ مریم نوازنے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
اپوزیشن کا پوائنٹ آف آرڈر درست قرار ،اسپیکر نے حکومتی اتحاد کو ملنے والی 27مخصوص نشستیں معطل کر دیں
حرام کی کمائی کھانے سے دعاقبول نہیں ہوتی ‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں