لاہور، سیشن عدالتکا ماں کے معاف کرنے پر سوتیلے بیٹے کے قاتل کو بری کرنے کا حکم

ہفتہ 23 جنوری 2016 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ماں کے معاف کرنے پر سوتیلے بیٹے کے قاتل کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم حامد کے خلاف مقدمہ درج تھا کہ ا س نے اپنے سوتیلے بیٹے عقیل کو قتل کر دیا تھا۔ گزشتہ روز دوران سماعت عدالت نے مقتول کی والدہ سمیرا نے اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے ملزم کو معاف کر دیا جس کی بناپر فاضل جج نے اسے بری کرنے کا حکم دے دیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں