لاہور، باچاخان یونیورسٹی حملے کیخلاف طلبہ تنظیموں کی چیئرکراسنگ تا پریس کلب ریلی

ہفتہ 23 جنوری 2016 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) انجمن طلباء اسلام ،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ،مسلم سٹوڈنٹس فیڈ ریشن ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام باچا خان یونیورسٹی پر حملوں کے خلاف ،اساتذہ اور طالب علموں کی شہادت کے خلاف چےئرکراسنگ تا پریس کلب زبردست ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں ہزاروں طلباء نے شرکت کی اوربازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں ۔

ریلی کی قیادت اے ٹی آئی کے ضلع ناظم عامر اسماعیل ،طیب شیخ ،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکریڑی جنرل رانا تجمل حسین ۔مسلم سٹوڈنٹس فیڈ ریشن کے مرکزی صدر محمد سہیل چیمہ ۔

(جاری ہے)

شفیق گجر۔امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر علی مہدی شبیرحسین نے کی اور مصطفائی تحریک کے صدر حافظ مسعود سیالوی نے کی ۔مقررین نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے کہا کہ چارسدہ میں دہشت گردوں نے علم کے متلاشیوں پر حملے کیا ۔

قلم کی طاقت سے امن قائم کریں گے ۔چارسدہ میں ظلم کی ہولی کھیلنے میں بھارت ملوث ہے ۔آپریشن ضرب عضب کو نتیجہ خیز بنانا ضروری ہے۔دہشتگردی میں اندرونی و بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔ پاکستان میں بیرونی ملکی مداخلت ختم کئے بغیر دہشتگردی ختم نہیں ہو سکتی۔احتجاجی ریلی سے عاصم بشیر انقلابی ۔فرید مصطفائی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں