حکمرانوں نے ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ،سینیٹر سراج الحق
بیرون ملک پڑا 375 ارب ڈالرز سے زیادہ قومی سرمایہ ملک میں لانے کی بجائے غریبوں پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں ، کارکن مارچ میں حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی تیاری کریں ،امیر جماعت اسلامی
ہفتہ 23 جنوری 2016 21:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکمرانوں نے ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ بیرون ملک پڑا 375 ارب ڈالرز سے زیادہ قومی سرمایہ ملک میں لانے کی بجائے غریبوں پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں ۔ کارکن مارچ میں حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی تیاری کریں ۔
ملک کو مسلح دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ معاشی اور سیاسی دہشتگردوں سے بھی آزاد کراناہے ۔ حکمرانوں نے رویہ تبدیل نہ کیا تو جھونپڑیوں میں رہنے والے محلات کا محاصرہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ ایک سال گزرنے کے باوجود قومی ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا گیا اور ایکشن پلان کو بھی سیاسی مقاصد اور پسند و ناپسند کی بنیاد بنادیا گیاہے ۔(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہو ں نے جماعت اسلامی پنجاب کے ضلعی ، زونل اور یونین کونسل کی سطح کے ذمہ داران کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ورکشاپ سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، صوبائی امیر میاں مقصود احمد ، سیکرٹری جنرل حافظ بلال قدرت بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ سراج الحق نے کہاکہ حکومت نے قومی قیادت کے سامنے پیش کیے گئے ایکشن پلان کی کسی ایک شق پر بھی کماحقہ عمل نھیں کیا ، بلوچستان اور فاٹا میں اصلاحات ، غربت و جہالت کے خاتمہ ، کریمنل جسٹس اور مدارس کی رجسٹریشن سمیت 20 سے زائد نکات میں سے کسی پر بھی اطمینان بخش کاروائی نہیں کی گئی ۔ پولیس کو مدارس پر چھاپے مارنے اور علما کو گرفتار کر کے بے عزت کرنے پر لگا دیا گیااور استعمار کے اشارے پر ہر مسلمان کو دہشتگرد ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ عوام اور حکمرانوں کی سوچ میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ عوام کرپشن کا خاتمہ اور اجتماعی عدل کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کے بہانے ڈھونڈتے رہتے ہیں ۔ ایمنسٹی بل صرف اقتدار میں بیٹھے ہوئے جاگیرداروں ، سرمایہ داروں او ر وڈیروں کی کرپشن کو تحفظ دینے کے لیے بنایا گیاہے اور اربوں لوٹنے والوں کو چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ چند لاکھ دے کر تمام گناہوں سے پا ک و پوتر ہو جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے اقتدار پر 68سال سے اشرافیہ کے چند خاندانوں کا قبضہ ہے جنہوں نے سیاسی پارٹیوں کو ذاتی پراپرٹیاں بنارکھاہے یہ لوگ اربوں اور کروڑوں خرچ کر کے سیٹیں خریدتے ہیں اور اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہو جاتے ہیں ۔ یہ الیکشن نہیں تجارت ہے ۔ اگر الیکشن کمیشن نے اس تجارت کی حوصلہ شکنی نہ کی اور اسے تحفظ دیا تو عوام الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اسلام عالمی امن کا سب سے بڑا علمبردار ہے ۔اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہیں اور الٹا مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے رہی ہیں جبکہ ہمارے حکمران مغربی آقاؤں کے اشاروں پر ناچنے پر مجبور ہیں اور اپنے لوگوں کا دفاع کرنے کی بجائے دشمن کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں ۔ حکومت جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کرتی اور ان کے استحصال کے طریقے ڈھونڈتی ہے جبکہ غریب کو عدالتوں سے بھی انصاف نہیں ملتا ۔ ملک کا عدالتی نظام امیروں اور وی آئی پیز کو تحفظ دیتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام قومی اداروں پر امیروں کا قبضہ ہے ۔ قوم کا سرمایہ ایوانوں میں بیٹھے ہوئے وڈیروں اور جاگیرداروں پر خرچ ہورہاہے ، جبکہ غریب کو تعلیم ، صحت ، چھت اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات بھی میسر نہیں ۔ جب تک یہ لوگ اقتدار پر قابض رہیں گے ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کو ظلم و جبر کے اس نظام سے نجات دلانے کے لیے بہت بڑی قومی تحریک کی ضرورت ہے ۔ کارکن ایک بڑی جدوجہد کے لیے تیار ہو جائیں ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وکلاء تنظیموں کا کل ہڑتال وعدالتی بائیکاٹ کا اعلان
خراب کارکردگی پرایک افسر لیسکو ہیڈ کوارٹر اٹیچ، دو کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا،ترجمان لیسکو
لیسکو کی نادہندگان کیخلاف مہم جاری، 4.12 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی ،ترجمان
منہاج القرآن کے زیراہتمام سیدہ کائنات کانفرنس کاانعقاد،ڈاکٹر حسین محی الدین و دیگر کا خطاب
پنجاب یونیورسٹی انشورنس انڈسٹری کو ہنر مند گریجویٹس فراہم کرے گی،پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود
انتہائی مہنگی بجلی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام اور انڈسٹری پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے‘فرید احمد پراچہ
پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کی بیٹی کا اعزاز، سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
پنجاب پولیس تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے‘ آئی جی ڈاکٹر ..
آئی جی پنجاب کی سب انسپکٹر خادم حسین کو بیٹے کے اعزازی شمشیر حاصل کرنے پر مبارکباد
ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی تجویز کے ساتھ اتفاق کرتے ہیں‘سینیٹر اعجاز چوہدری
غربت کے خاتمے ،سماجی تحفظ کی فرا ہمی کے لیے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے دائرہ کار کو بڑھایا جائیگا‘مجتبیٰ ..
عوام کو ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمت میں ریکارڈ کمی کی گئی ہے، بلال یٰسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی