وزیراعلی پنجاب کی ملتان میں چھت گرنے سے ملبے تلے دبے مزدروں کو باحفاظت نکالنے کے لئے سرگرمیاں ؂تیز کرنے کی ہدایت

ہفتہ 23 جنوری 2016 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملتان کی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کو ہدایت کی ہے کہ حرم گیٹ میں گودام کی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دبے مزدوروں کو باحفاظت نکالنے کے لئے سرگرمیاں تیز کی جائیں اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کریں۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو مزید ہدایت کی کہ زخمی مزدوروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں