غلط ثابت نہ کرسکا تو اسمبلی رکنیت ،سیاست چھوڑ دوں گا،شیخ رشید کا ایل این جی معاہدے پر شاہد خاقان عباسی کومناظرے کا چیلنج

ہفتہ 23 جنوری 2016 22:57

غلط ثابت نہ کرسکا تو اسمبلی رکنیت ،سیاست چھوڑ دوں گا،شیخ رشید کا ایل این جی معاہدے پر شاہد خاقان عباسی کومناظرے کا چیلنج

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی معاہدے پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غلط ثابت نہ کر سکا تو اسمبلی رکنیت اور سیاست چھوڑ دوں گا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے یہ چیلنج ہفتہ کی رات نجی ٹی وی کے پروگرام میں دیا ۔شیخ رشید نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ٹی وی پر میرے ساتھ بیٹھ جائیں ۔ ایل این جی کامعاہدہ مشکوک ہے اور میں اسے ثابت کروں گا ۔ اگر ایسا نہ کر سکا تو اسمبلی رکنیت چھوڑ دوں گا بلکہ اگر کہا گیا تو سیاست بھی چھوڑ دوں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں