پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں

اتوار 24 جنوری 2016 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکول پارٹنرز کو ہدایت کی ہے کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں سکولوں میں طالب علموں و اساتذہ کی سکیورٹی کے منظم اقدامات کئے جائیں۔سکول چاردیواری خاردار ہونی چاہیے اور بیرونی دیوار 8فٹ اونچی ہو۔

(جاری ہے)

مین گیٹ پر مسلح گارڈ/چوکیدار واضح طور پر تعینات ہو۔اسی طرح اندرونی و بیرونی دروازے پر سی سی ٹی وی کیمرہ کی تنصیب کے ساتھ ساتھ سکول وزٹرز کا رجسٹر پر اندراج کیاجائے۔ڈائریکٹر فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام کے جاری کردہ سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ سکول میں ریسکیو 1122سمیت ضروری ٹیلی فون نمبرز نمایاں طور پر آویزاں کئے جائیں اور طالب علموں کو اس حوالے سے ضروری بریف بھی کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں