پاکستان اولمپک ایسوی ایشن کے انتخابات مکمل

جنر ل عارف حسن صدارت کے لئے 80و وٹ ،سیکرٹری کے لئے خالد محمود 82 وٹ لے کر کامیاب

اتوار 24 جنوری 2016 15:49

پاکستان اولمپک ایسوی ایشن کے انتخابات مکمل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) پاکستان اولمپک ایسوی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جنر ل عارف حسن صدارت کے لئے 80و وٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ سیکرٹری کی سیٹ کے لئے خالد محمود 82 وٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا انتخابات منعقد ہوئے جس میں جنر ل (ر) عارف حسن اور جنرل( ر) اکرم ساہی کے درمیان صدارت کے عہدے کے لئے مقابلہ ہوا جس میں عارف حسن 80 کو جبکہ اکرم ساہی 35 وٹ حاصل کر سکے۔

سیکرٹری کی سیٹ پر خالد محمود 82 وٹ لے کر کامیاب ہوئے ،خالد محمود کے مد مقابل امیدوار ادریس حیدر28 اور خلیل احمد سندھو 7 ووٹ لے سکے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی کلیرئنس کے بعد ہوگا۔جنر ل (ر )عارف حسن کا کہنا تھا کہ ہمیں سپورٹس کے لیے مل جل کر کام کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں