ملک میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں ،شہباز سینئر

سیف گیمز، اذلان شاہ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں ،سیکرٹری

اتوار 24 جنوری 2016 16:14

ملک میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں ،شہباز سینئر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ سیف گیمز، اذلان شاہ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریاں زور و شور سے ہو رہی ہیں۔بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ اپریل میں آسٹریلیا کا وفد پاکستان کا دورہ کریگا جبکہ نومبر میں پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیاکا جائے گی۔پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کے لیے کوریا ،ملائشیا اور چین سے بات چیت چل رہی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں