ملک میں حقیقی جمہو ریت نہیں، وقت سے پہلے انتخابات سمیت کچھ بھی ہوسکتا ہے،پاکستان کا اصل مسئلہ غر بت ہے کیونکہ اسکی وجہ سے کر پشن اور دہشت گردپیدا ہوتی ہے ‘ پر ویز مشرف کا ساتھ دیکر کوئی غلطی کی او ر نہ ہی اس پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے‘سیاست میں منافقت بڑھتی جارہی ہے اسکو کو ختم ہو نا چاہیے ‘کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک میں امن وامان کا قیام بھی ممکن نہیں ہو سکتا‘’پیسے ‘‘لیکر سیاست کر نیوالوں نے سیاست کو بدنام کر رکھاہے ‘کچھ لوگ عوام کیلئے اپنے فائدے کیلئے سیاست کرتے اور سوچتے ہیں ‘سیاستدان نئی کی بجائے بار بار پرانی غلطیاں کرتے ہیں ‘حکمرانوں کے ’’یوتھ پروگرام ‘‘صرف کاغذوں میں ہے

مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کاانٹرویو

اتوار 24 جنوری 2016 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہو ریت نہیں وقت سے پہلے انتخابات سمیت کچھ بھی ہوسکتا ہے ‘پاکستان کا اصل مسئلہ غر بت ہے کیونکہ اسکی وجہ سے کر پشن اور دہشت گردپیدا ہوتی ہے ‘ پر ویز مشرف کا ساتھ دیکر کوئی غلطی کی او ر نہ ہی اس پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے‘سیاست میں منافقت بڑھتی جارہی ہے اسکو کو ختم ہو نا چاہیے ‘کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک میں امن وامان کا قیام بھی ممکن نہیں ہو سکتا‘’پیسے ‘‘لیکر سیاست کر نیوالوں نے سیاست کو بدنام کر رکھاہے ‘کچھ لوگ عوام کیلئے اپنے فائدے کیلئے سیاست کرتے اور سوچتے ہیں ‘سیاستدان نئی کی بجائے بار بار پرانی غلطیاں کرتے ہیں ‘حکمرانوں کے ’’یوتھ پروگرام ‘‘صرف کاغذوں میں ہے عملی طور پر کہیں نظر نہیں آتے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں (ق) لیگ کے صدر شجاعت حسین نے کہا کہ جب تک ملک میں شفاف انتخابی نظام نہیں ہو گا چور اور کر پشن کر نیوالے اسمبلیوں میں آتے رہیں گے اس وقت تک ملک سے کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی جیسے مسائل کا خاتمہ نہیں ہوگا بلکہ ان میں اضافہ ہوتا رہیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویزمشرف بھارت سے نہیں آئے جب ہم انکا ہم نے حکومت میں ساتھ دیا تو وہ پاک افواج کے سر براہ تھے اس لیے ہم نے پرویزمشرف کا ساتھ دیکر کوئی غلطی نہیں کی ۔

انہوں نے کہا کہ کر پشن ملک کیلئے ناسور بن چکا ہے اور اگر ملک سے کر پشن کو ختم کر نا ہے تواس کیلئے ایمانداروں لوگوں کو اسمبلیوں میں لانا ہوگا اورجب60فیصد عوام انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر یں گے پھر ہی ملک میں تبدیلی آئیگی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں