ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں 33اعشاریہ51فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

پنجاب میں کپاس پیداکرنے والے 21 جبکہ سندھ کے 7 اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیں کمی

اتوار 24 جنوری 2016 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں 33اعشاریہ51فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے،پنجاب میں کپاس پیداکرنے والے 21 جبکہ سندھ کے 7 اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

پندرہ جنوری تک 94لاکھ 75ہزار727گانٹھ کپاس جیننگ فیکٹریوں میں پہنچی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہی تعدادایک کرو ڑ42لاکھ 50ہزار972گانٹھ ریکارڈ کی گئی ۔اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کپاس پیداکرنے والے تمام21 اضلاع جبکہ سندھ کے 11میں سے7 اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں