پنجاب حکومت کا 33ہزار نئے اساتذہ بھر تی کر نیکا فیصلہ ‘آئندہ ماہ (فرور ی) میں باقاعدہ اعلان کرد یا جا ئیگا‘ ذرائع

اتوار 24 جنوری 2016 17:40

پنجاب حکومت کا 33ہزار نئے اساتذہ بھر تی کر نیکا فیصلہ ‘آئندہ ماہ (فرور ی) میں باقاعدہ اعلان کرد یا جا ئیگا‘ ذرائع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت کا سر کاری سکولوں کیلئے کمی کو پوراکر نے کیلئے 33ہزار نئے اساتذہ بھر تی کر نیکا فیصلہ ‘آئندہ ماہ (فرور ی) میں باقاعدہ اعلان کرد یا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں سر کاری پرائمری سے لیکر ہائی سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پوراکر نے کا فیصلہ کر لیا ہے سکیل 9میں ایلمنٹری سکول ایجوکیٹرز17721، سکیل 14میں سینئر ایلمنٹری سکول ایجوکیٹرزمیں 10103، سکیل 16میں سکینڈری سکول ایجوکیٹرز کی3620اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ز کی 2178آسامیوں پر بھرتی کی جائیگی اور مجموعی طور پر پنجاب میں33ہزار اساتذہ کی بھر تی کی جائیگی اورتحریری امتحان کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں