لڑائی مسئلے کا حل نہیں ہے ، مسئلہ کشمیر پر بات چیت جاری رہنی چاہیے ‘پٹھانکوٹ حملے پر بھارت نے بنا تحقیقات الزامات لگا ئے،پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا بیان

اتوار 24 جنوری 2016 18:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لڑائی مسئلے کا حل نہیں ہے ، مسئلہ کشمیر پر بات چیت جاری رہنی چاہیے ۔پٹھانکوٹ ایئربیس حملے پر بھارت نے بنا تحقیقات الزامات لگا دیئے ۔ اتوار کو انہوں نے لاہور میں بیان دیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں اعزاز احسن نے کہا کہ پٹھانکوٹ ایئربیس حملے پر بھارت نے ایک دم الزامات لگا دیئے ۔ اس حملے پر جوائنٹ انویسٹی گیس ہونی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی مسئلے کا حل نہیں ،مسئلہ کشمیر پر بات چیت جاری رہنی چاہیئے اور اسے بات چیت سے ہی حل کیا جانا چاہیئے ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ دہشتگردی ایک ناسور ہے اسے پھیلنے سے روکنا چاہیئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں