مسجد نبوی کے خطیب وامام نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی،پا کستان تو ہمارا دوسرا وطن اور گھر ہے،اسلام امن وسلامتی کا دین ہے ،اسلام کے پیغام امن وسلامتی کو دنیا میں پھیلانے کے لیے علماء کو کردار ادا کر نا چاہیے، الشیخ محمد صالح ابوالبدیرکی جمعیت علماء اسلام پا کستان کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 24 جنوری 2016 21:36

لاہور/مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام پا کستان کے وفد کے راہنماؤں مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا راشد محمود سومرو ،مو لا نا عطاء اللہ شہاب ،سید فاروق ندیم شاہ ،قاری محمدعثمان ،مفتی عبد السلام،عبد الرحمن صدر اور دیگر را ہنماؤں نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے خطیب وامام الشیخ محمد صالح ابوالبدیر سے ملاقات کی اور انھیں پا کستان کے دوے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ پا کستان تو ہمارا دوسرا وطن اور گھر ہے مر کزی میڈیا سیل کے مطابق مسجد نبوی کے امام نے کہا کہ سعودی عرب کے رہنے والوں کو پا کستان کی قوم سے بے حد پیار ہے الشیخ محمد صالح ابوالبدیر کو جے یو آئی کے وفد نے پارٹی کے سربراہ مو لا نا فضل الرحمن کا سلام بھی پہنچا یا الشیخ محمد صالح نے کہا کہ امت مسلمہ میں اتحادکے لیئے علماء کو اپنا فریضہ سر انجام دینا چا ہیے انہوں نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے ہر مسلمان کو اسلام کے پیغام امن وسلامتی کو دنیا میں پھیلانے کے لیئے کردار ادا کر نا چاہیے جے یو آئی کے اراکین نے کہا کہ مکہ مکرمہ ومدینہ منورہ کے ساتھ جے یو آئی کا ہر کارکن اور پا کستانی اپنی جان سے بھی زیادہ محبت کر تا ہے اور حر مین شریفین کے تحفظ کے لیئے ہر وقت ہر قسم کی قر بانی کے لیئے تیار ہے انہو ں نے کہا کہ پاک سعودی عرب دوستی آسمان سے با لا اور زمین کی آخری تہہ سے زیادہ گھری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں