اگلے دو سے تین روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ،لاہور شدید سردی کی لپیٹ میں،ٹھنڈی ہواےئں چلتی رہیں،شہر پر دھند کے بادل چھائے رہے

اتوار 24 جنوری 2016 23:11

اگلے دو سے تین روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ،لاہور شدید سردی کی لپیٹ میں،ٹھنڈی ہواےئں چلتی رہیں،شہر پر دھند کے بادل چھائے رہے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24جنوری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں اتوار کے روز موسم انتہائی سرد رہا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔دن بھر دھند کے بادل چھائے رہے ۔ اتوار کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت11اورکم سے کم03سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب91فیصدرہا۔محکمہ موسمیات کے تر جما ن نے اے پی پی کو بتایا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیتملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں ہیں جس سے سب سے کم حد نگاہ بہاولپور میں 80 میٹر ج، جھنگ 100، پشاور 200، سیالکوٹ 400، منگلا، جہلم، ملتان، رحیم یار خان 500، راولپنڈی 600، ساہیوال 900، ڈیرہ غازی خان اور لاہور میں 1000 میٹر رہی۔

(جاری ہے)

ڈرائیور حضرات محتاط ڈرائیونگ اور گاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اتوار کے روز سب سے زیادہ سے سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 12 سینٹی گریڈ رہا۔اسی طرح ہنزہ منفی 10،استور منفی 09، گوپس منفی 08، گلگت منفی 06،کالام منفی 05 ، کوئٹہ ، دیر ،پاراچنار، راولاکوٹ منفی04،مالم جبہ، کاکول، قلات اور بنوں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہاگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں