سابق ضلع ناظم اور چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود کے والد انتقال کر گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 11:52

سابق ضلع ناظم اور چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود کے والد انتقال کر گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) سابق ضلع ناظم اور چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود کے والد انتقال کر گئے۔ سابق ضلع ناظم اور چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق ماڈل ٹاؤن لاہور میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی عمر 89 برس تھی ، ان کی نماز جنازہ جامع مسجد ای بلاک ماڈل ٹاؤن میں چار بجکر پندرہ منٹ پر ادا کی جائے گی ، مرحوم کے انتقال پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ سمیت اعلیٰ سیاسی اور سماجی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں