شاہد آفریدی اور بلے باز عمر اکمل کے خلاف شائقین کی شدید نعرے بازی

دونوں کھلاڑی لوگوں کے نعروں کی پروا کیے بغیر گاڑیوں میں بیٹھے اورمیڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہوئے

پیر 25 جنوری 2016 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور بلے باز عمر اکمل کے خلاف شائقین نے شدید نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی اور عمر اکمل نجی ایئرلائن کی پرواز سے لاہور پہنچے ‘ٹی 20 سیریز 2-1 سے ہارنے پر شائقین دل برادشتہ تھے ‘ ایئرپورٹ پر کپتان شاہد آفریدی اور عمر اکمل کو دیکھتے ہی لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور نعرے بازی کی تاہم دونوں کھلاڑی لوگوں کے نعروں کی پروا کیے بغیر گاڑیوں میں بیٹھے اورمیڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں