پنجاب میں جاری شدید دھند کا سلسلہ آئندہ تین روز تک ختم ہو جائیگا:محکمہ موسمیات

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 13:27

پنجاب میں جاری شدید دھند کا سلسلہ آئندہ تین روز تک ختم ہو جائیگا:محکمہ موسمیات

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) پنجاب کے مختلف علاقوں میں جاری شدید دھند کا سلسلہ آئندہ تین روز تک ختم ہو جائیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال ، خانیوال ، لودھراں اور بہاولپورسمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں ہیں ، موٹر وے نیشنل ہائی وے اور جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی، اسلام آباد میں دھند کی وجہ سے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی وے پر ساہیوال ، خانیوال ، لودھراں اور بہاولپور میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی، موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں انٹرچینج سے فیصل ا باد تک حدِ نگاہ 20 سے 30 میٹر رہی ۔ موٹر وے ایم 2 پرکلرکہار سے چکری تک حدِ نگاہ 20 میٹر جبکہ فیصل آباد سے گوجرہ تک حد نگاہ 25 میٹر رہی۔اسلام آباد میں بھی دھند کے باعث بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے والی 13 جبکہ اندرون ملک کی3 پرازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں جاری شدید دھند کا سلسلہ کم ہو رہا ہے اور امکان ہے کہ آئندہ تین روز تک شدید دھند کا سلسلہ ختم ہو جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں