مسلم لیگ (ن)کی حکومت عوام پر قہر بن کر نازل ہوئی ہے ‘انجینئر یاسر گیلانی

پیر 25 جنوری 2016 13:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت عوام پر قہر بن کر نازل ہوئی ہے آئے روز بجلی کے کریک ڈاؤن نے معمولات زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے حکومتی نااہلی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی اسی طرح صحت کے شعبے میں حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے پنجاب میں کبھی ڈینگی کا حملہ ہوتا ہے تو کبھی سوائن فلو کا۔

عوام نہ تو روزگار میسر ہے اور نہ ہی تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی 7 کے عہدیداران نعیم احمد مغل، ڈاکٹر عامر گیلانی، اکرم کمبوہ ننھا، نعیم چوہان ایڈووکیٹ، احسن خان، عرفان اعوان، شیخ قیصر، حبیب الرحمن تنولی، ملک قیصر، سعید مغل، شہباز خان، علی رضا گیلانی، عرفان رحمانی، شان گجر اور علی کاظمی کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت باقی ماندہ اڑھائی سال بھی اشتہاروں کے زریعے سب اچھا کا ٹنڈورا پیٹ کر گزارنا چاہتی ہے لیکن تحریک انصاف حکومت کو عوامی وسائل پر عیاشی نہیں کرنے دے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں