لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بورڈ آف ریونیواتھارٹی کو غیر قانونی قرار دے کر نوٹسز پر عملدآمد روک دیا

پیر 25 جنوری 2016 14:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بورڈ آف ریونیواتھارٹی کو غیر قانونی قرار دے کر نوٹسز پر عملدآمد روک دیا۔تفصیلات کے مطابق 2012 میں قائم ہونے والی پنجاب ریونیو اتھارٹی کے خلاف 200 سے زائد افراد نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواستوں میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اتھارٹی کا قیام غیر قانونی طریقے سے عمل میں لایا گیا ہے، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

جس پر پیر کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے 200 سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ 2012 میں پنجاب بورڈ آف ریونیو اتھارٹی کی تشکیل قانون کے مطابق نہیں ہوئی، جس پر ہائی کورٹ نے پنجاب بورڈ آف ریونیواتھارٹی کو غیر قانونی قرار دے کر نوٹسز پر عملدآمد روک دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں