نیویارک سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز تاخیر کا شکار‘موسم بہتر ہوتے ہی پرواز لاہور روانہ ہو جائے گی،ایئرپورٹ انتظامیہ

پیر 25 جنوری 2016 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث نیویارک سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 712 چوبیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہو گئی ،مسافروں کو نیو یارک ایئرپورٹ پر مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق نیو یارک سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 712 نے شام لاہور پہنچنا تھا ، تاہم امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث 24 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہو گئی ۔

(جاری ہے)

لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کے رشتہ دار انتظار کرتے رہے ،پی آئی اے حکام کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی پرواز لاہور روانہ ہو جائے گی۔دوسری جانب دھند کے باعث لاہورایئرپورٹ پربھی اندرون اور بیرون ملک پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، ریاض سے لاہور آنے والی پرواز بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔کراچی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو منسوخ کرنا پڑا ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں