اداکارہ ثناء کی سٹار میکر جرار رضوی سے چار سال بعد صلح ہوگئی

پیر 25 جنوری 2016 17:14

اداکارہ ثناء کی سٹار میکر جرار رضوی سے چار سال بعد صلح ہوگئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) اداکارہ ثناء کی سٹار میکر جرار رضوی سے چار سال بعد صلح ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء کو چار سال پہلے جرار رضوی نے اپنی فلم ”سن آف پاکستان“ کے پریمئر میں دعوت دی مگر اداکارہ ثناء شوبز کی مصروفیات کی وجہ سے نہ آسکی لیکن گذشتہ روز جرار رضوی کراچی اداکارہ نشاء کی دعوت ولیمہ پر گئے ہوئے تھے کہ وہاں دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی اور صلح ہوگئی جس کے بعد اداکارہ ثناء نے جرار رضوی کو اپنے گھر کھانے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ ثناء اور اس کے شوہر نے اپنے ہاتھوں سے جرار رضوی کو مچھلی کھائی اور تمام پرانی ناراضگیاں کو ختم کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں