ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی ’’سجال‘‘ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

سپورٹس کے فروغ میں سپورٹس جرنلسٹ کا اہم کردار ہے، مل کر کام کریں گے، نومنتخب عہدیدارروں کے نام پیغام

پیر 25 جنوری 2016 17:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سجال)کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے، پیر کے روز اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے فروغ میں سپورٹس جرنلسٹ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ سجال کے نومنتخب عہدیدار سپورٹس کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

سجال کے نومنتخب عہدیداروں میں زاہد مقصود چیئرمین، عقیل احمد صدر،شہزاد ملک سینئر نائب صدر،ثناء اﷲ خان نائب صدر، اشرف چودھری جنرل سیکرٹری، اعجاز وسیم باکھری فنانس سیکرٹری، حافظ شہباز جوائنٹ سیکرٹری اور اظہر مسعود سیکرٹری اطلاعات ، ایڈوائزری کمیٹی میں شاہد شیخ چیئرمین، علی ہاشمی،فرخ بٹ، سہیل علی، محمد یعقوب، میاں اصغر سلیمی، عامر رضا خان،سہیل عمران، عاشر بٹ اور آفتاب تابی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں