وزیراعلیٰ پنجاب سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

سولر انرجی میں مہارت رکھتے ہیں، پنجاب حکومت کے ساتھ توانائی سیکٹر میں تعاون کے خواہاں ہیں‘ اطالوی سفیر

پیر 25 جنوری 2016 18:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹیفانو پونٹے کاروو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اٹلی اور پاکستان کے مابین تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سولر اور دیگر متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے حوالے سے اٹلی کو خاص مہارت حاصل ہے۔انرجی ، تعلیم ، ٹیکنالوجی اور سماجی و معاشی شعبہ میں اٹلی کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ اس موقع پر اطالوی سفیر سٹیفانو پونٹے کاروو نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی ویسٹ ٹو انرجی اور سولر انرجی میں مہارت رکھتا ہے۔ پنجاب حکومت کے ساتھ توانائی کے شعبہ میں تعاون کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں