جنرل راحیل شریف کامقررہ وقت پر ریٹائر ہونے کا بیان موضوع بحث بنا رہا

آرمی چیف کا بیان پاک فوج جیسے عظیم ادارے کی عزت میں مزید اضافے کا باعث بنا ہے ‘سیاسی و عوامی حلقے

پیر 25 جنوری 2016 19:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع کی بجائے مقررہ وقت پر ریٹائر ہونے کا بیان موضوع بحث بنا رہا ۔ سیاسی اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف کا بیان پاک فوج جیسے عظیم ادارے کی عزت میں مزید اضافے کا باعث بنا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا کہ وہ ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتے اور مدت ملازمت مکمل ہو نے پر ریٹائر ہو جائینگے، آرمی چیف کا یہ بیان سرکاری و نجی دفاتر اور سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گیا ۔

بحث و مباحثے کے دوران کہا گیا کہ جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی بہادری سے قیادت کی لیکن ان کا مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا واضح بیان پاک فوج جیسے ادارے کی عزت میں مزید اضافے کا باعث بنے گا ۔ سیاسی حلقوں کی طرف سے آرمی چیف کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے پاک فوج کا ادارہ مزید مضبوط ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں