لاہور،گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ،غا زی روڈ کے رہائشیوں کا فیروز پور روڈ پر ٹریفک بلاک کر احتجاج
گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہیں، مسئلہ حل نہ کیا گیا تو سوئی گیس کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے‘ مظاہرین کی دھمکی
پیر 25 جنوری 2016 19:18
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ،گیس کی شدید قلت کیخلاف لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔ سردی کی شدت میں اضافے کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گیس کی قلت نے بحرانی صورتحال اختیار کر رکھی ہے۔ کئی علاقوں میں گزشتہ ڈیڑھ ،دو ماہ سے گیس مسلسل بند ہے جبکہ جن علاقوں میں گیس آرہی ہے وہاں پریشر نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
گزشتہ روز غازی روڈ کے مکینوں نے فیروز پور روڈ کو بلاک کر کے احتجاج کیا جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جنہوں نے حکومت اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔(جاری ہے)
مظاہرین کا کہنا تھاکہ گھروں میں گیس نام کی کوئی چیز آتی نہیں لیکن ہزاروں روپے کے بل بھجوائے جارہے ہیں ۔ اگر اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو سوئی ناردرن گیس کے دفتر کا گھیرا ؤ کیا جائے گا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث بچے ناشتہ کیے بغیر ہی سکول جانے پر مجبور ہیں۔ پولیس کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔ محلہ شاہ گدا، لاریکس کالونی، اندرون لاہور،چونگی امر سدھو کے رہائشیوں نے بھی گیس کی قلت کے خلاف مظاہرے کئے ۔ گوجرانوالہ ، کوٹ مومن ،سیالکوٹ، نارووال کے مختلف مقامات پر بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے کئے گئے ۔ دوسری طرف طلب میں کمی کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی نہیں ہو سکی ۔ گزشتہ روز بھی مختلف شہری علاقوں 6سے 8جبکہ دیہی علاقوں میں 11سے 13گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لودھراں کی سول و سیشن عدالتیں ہفتہ کو بند رہیں گی
عیدا لفطر پرپاکستانی اور ہالی ووڈ سمیت 4 فلمیں نمائش کیلئے تیار
لاہور صادق آباد جی ٹی روڈ پر جہانیاں کے قریب مسافر بس الٹ گئی،ایک شخص جاں بحق 20سے زائد مسافر زخمی
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ، 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
پنجاب بارکونسل کا ججز خط کے معاملے پر کمیشن کے اعلان کا خیرمقدم
فارما انڈسٹری کے معیار کی بہتری کیلئے ہمارے ماہرین ہر وقت تیار ہیں‘خواجہ عمران نذیر
وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشاندہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل
وزیر بلدیات سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، ’’ستھرا پنجاب‘‘ میں تعاون کی پیشکش
ذیشان رفیق سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا
وزیر تعلیم کاامتحانی سنٹر پر چھاپہ،4پرائیویٹ انویجیلیٹرز،2سنٹر انچارج سمیت 8افرادگرفتار
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب