مسلم لیگ (ن) ٹائیگرز کے زیراہتمام مستحق خواتین میں سلائی مشینیں اور تحائف تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

ن لیگ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے،نواز شریف کی زیر قیادت معیشت کا پہیہ ترقی کی جانب گامزن ہے‘مشیر وزیر اعلیٰ ناصر سعید،‘وحید عالم ودیگر کا تقریب سے خطاب

پیر 25 جنوری 2016 19:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) ٹائیگرز کے زیراہتمام مستحق خواتین میں سلائی مشینیں اور تحائف تقسیم کرنے کی تقریب الحمراء ہال میں ہوئی،تقریب کا اہتمام میمونہ شاہین،سید ندیم الحسن شاہ گیلانی،ڈاکٹر احسان ظفراور اشفاق ساکی نے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے وحید عالم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ناصر سعید تھے،چیئرمین ایگریکلچرل دلبر شاہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے وحید عالم خان کا کہنا تھا کہ آج کی اس تقریب کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے،مبارکباد ہیں وہ لوگ جو دوسروں کے کام آتے ہیں میاں برادران کی سرپرستی میں ن لیگ کی تمام ٹیم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے۔

کسی ایک انسان کی خدمت انسانیت کی خدمت ہوتی ہے،ن لیگ نے ہمیشہ مستحق افراد کیلئے کام کیا۔

(جاری ہے)

میمونہ شاہین اور ان کی ٹیم اس نیک کام پر مبارکباد کی مستحق ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ناصر سعید نے کہا کہ زندگی کا مقصد حیات انسانی خدمت ہی ہے۔مسلم لیگ (ن )پاکستان کی ترقی اور خوشخالی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے دن رات سرگرم عمل ہے،پاکستان میں معیشت کا پہیہ ترقی کی طرف گامزن کرنے کیلئے حکومت وقت پیش پیش ہے۔

این اے120کے چیف کوآرڈینیٹر سید ندیم الحسن شاہ کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ جو انسانیت کی خدمت اور معاشرے سے برائی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملک کی خوشخالی کیلئے اپنا قیمتی وقت نکالتے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔وحید عالم خان نے جس احسن اور محبت سے ہمیشہ کارکنوں کو اکٹھا رکھا اور ان کی حوصلہ افزائی کی اس پر ان کے بے حد مشکور ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں